Sunday, September 8, 2024

امریکی صدر باراک اوباما نے ترک جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا

امریکی صدر باراک اوباما نے ترک جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا
July 20, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا۔ صدر اوباما کی جانب سے ترکی کی منتخب جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ بغاوت کے بعد کی صورتحال میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ صدر اوباما نے ترکی میں بغاوت کے بعد کی صورتحال میں حکومت کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ ترک حکومت بغاوت کے بارے میں تحقیقات میں جمہوری اور آئینی اقدار کو ملحوظ رکھے گی۔ ترجمان نے ترک حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔