Sunday, September 8, 2024

امریکی صدر باراک اوباما فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے میسا چوسٹس کے جزیرے پر چلے گئے، گالف سے لطف اندوز ہونگے

امریکی صدر باراک اوباما فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے میسا چوسٹس کے جزیرے پر چلے گئے، گالف سے لطف اندوز ہونگے
August 8, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما فیملی کے ہمراہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے میسا چوسٹس کے جزیرے پر چلے گئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما فیملی کے ہمراہ جزیرے مارتھاز وائن یارڈ میں چھٹیاں گزاریں گے۔ باراک اوباما ایسے وقت میں سیروتفریح پر نکلے ہیں جب امریکا کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر کانگرس کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اوباما انتظامیہ لابنگ میں مصروف ہے جبکہ کچھ ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس ارکان نے اس معاہدے کو مسترد کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ باراک اوباما مارتھاز وائن یارڈ جزیرے پر تسلسل کے ساتھ جاتے ہیں اور اس سال بھی آٹھ ہزار ایک مربع فٹ پر مشتمل ایریا کرائے پر حاصل کیا گیا ہے جہاں وہ گزشتہ برس ٹھہرے تھے۔ جزیرے کے اس ایریا میں باسکٹ بال اور ٹینس کورٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اوباما جزیرے پر قیام کے دوران زیادہ وقت گالف کورس میں گزاریں گے جبکہ فیملی کے ساتھ ساحل سمندر پر ہلہ گلہ بھی کریں گے۔