Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
July 23, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری  کر دیا گیا ۔ امریکا کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف ، پاک بھارت کشیدہ تعلقات پر مصالحت کی پیشکش  کی گئی جب کہ  صدرٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چار سال بعد دونوں ممالک میں  حکومتی سطح پر رابطہ ہوا  جس میں  دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی امن واستحکام کیلئے پائیدار شراکت داری پر گفتگو ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں قیام امن مشترکہ ذمہ داری تھی، دونوں رہنماؤں میں تجارت، سرمایہ کاری ، توانائی ، اقتصادی رابطے ، دفاع اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شکیل آفریدی کو  عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کیا جا سکتاہے ، وزیراعظم

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعٖظم عمران خان نے امریکی کارپوریٹ سیکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ، انہوں  نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی کے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جبکہ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ، ٹرمپ نے وزیراعظم اور وفد کے ارکان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کروایا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ اعلامیہ کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی تعلقات کی مضبوطی ، تعاون کے فروغ ، جنوبی ایشیاء میں معاشی استحکام اور امن لانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ  امریکی صدر نے خطے میں قیام امن سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔