Tuesday, May 7, 2024

امریکی صدر اور روسی ہم منصب کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ،ایک دوسرے کی تعریفیں کیں

امریکی صدر اور روسی ہم منصب کی خوشگوار ماحول میں ملاقات  ،ایک دوسرے کی تعریفیں کیں
July 16, 2018
ہیلسینکی ( 92 نیوز) امریکہ اور روس کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں جب کہ نفرت کی برف اب پگھلنے کے قریب پہنچتی نظر آرہی ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی  اور مستقبل میں بھی دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں صدور نے  ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کاالزام احمقانہ ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کے ساتھ گیس کی فیلڈ میں مقابلہ کرینگے، پیوٹن ایک اچھےحریف ہیں، یہ انکےلیےستائشی جملہ ہے، روس کےساتھ خراب تعلقات کے لیےہم سب ذمے دارہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کا آپس میں بڑی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ دوسری جانب روسی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس کرنے پر امریکی میڈیا نے اپنے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر روسی ہم منصب کے سامنے کنفوژرہے، الیکشن میں روسی مداخلت کے انکار پر ٹرمپ نے چپ کا روزہ نہیں توڑا، پوری پریس کانفرنس میں روسی صدر پیوٹن چھائے رہے۔