Sunday, September 8, 2024

امریکی صدر اوباما آج اسٹیٹ آف دی یونین سے آخری خطاب کرینگے

امریکی صدر اوباما آج اسٹیٹ آف دی یونین سے آخری خطاب کرینگے
January 12, 2016
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)امریکی صدربراک اوبامااسٹیٹ آف دایونین سے آج آخری خطاب کرینگے۔ امریکی صدرنے اپنے آخری خطاب میں شامی مہاجرکوبھی مدعوکرلیا ہے ریفائی ہیمو امریکی خاتون اول مشعل اوباماکے قریب ترین بیٹھیں گےجبکہ وائٹ ہاؤس کاکہناہے اوباماکاخطاب غیرروائیتی ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق دنیاکی نظریں صدربراک اوباماکے اسٹیٹ آف دایونین سے آخری خطاب  پر لگ گئیں وائٹ ہاؤس کے مطابق براک اوبامااسٹیٹ آف دایونین سے آخری بارمخاطب ہونگےجس میں وہ اپنی آٹھ سالہ کارکردگی پراظہارخیال کے ساتھ ساتھ اپنے دوراقتدارمیں قومی اوربین الاقوامی سطح پرحاصل کرنے والی کامیابیوں کاذکرکرینگے وائٹ ہاؤس کاکہناہے کہ اوباماکاسالانہ خطاب غیرروائتی ہوگا۔ امریکی صدربراک اوباما کا اسٹیٹ آف دایونین سے خطاب اس لیے بھی اہمیت اختیارکرگیاہے کہ انہوں نے اپنے خطاب کے لیے خاص مہمانوں میں شامی مہاجر ریفائی ہیمو کوبھی مدعوکیاہےامریکی میڈیا کے مطابق شامی مہاجرخاتون اول مشعل اوباماکے قریب ترین بیٹھیں گے۔