Thursday, April 25, 2024

امریکی صدر آج مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے

امریکی صدر آج مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے
August 26, 2019
پیرس ( 92 نیوز) مسئلہ کشمیر نے جی سیون میں بھی نریندر مودی کا پیچھا نہیں چھوڑا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج  بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں  گے جس میں  مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی پر  بات ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں  گے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی زیر بحث آئے گی۔ امریکی صدر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں جاری جدوجہد پر بھی بات  کریں گے۔

بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو خطے کا نقشہ بدل جائیگا،شیخ رشید

وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کریں گے۔ ادھر جی سیون سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شرمندگی کاسامنا کرناپڑگیا۔مودی فرانسیسی صدرکوبلاتے رہے ،فرانسیسی صدرمیکغوں نے نریندرمودی کولفٹ نہ کرائی۔ فرانسیسی صدر نے مودی سے منہ پھیرلیا، ہاتھ ملانابھی گوارانہ کیا۔ دوسری جانب مودی کی فرانس آمد پر وہاں آباد پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات  کے دوران  بھی ہزاروں افراد  مظاہرہ کریں گے۔