Monday, September 16, 2024

امریکی صدارتی انتخابات: امیدواروں کے چناﺅ کے اہم مرحلے کا آغاز

امریکی صدارتی انتخابات: امیدواروں کے چناﺅ کے اہم مرحلے کا آغاز
February 1, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناو کااہم مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈیموکریٹس پارٹی کاپہلا سیمی اوپن کاکس ریاست آئیووا میں ہو رہا ہے جس میں ڈیموکریٹس کے منتخب کارکنوں کے علاوہ عام شہری بھی شرکت کرسکیں گے جبکہ ڈیموکریٹس پارٹی کی مضبوط ترین صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ری پبلکنز پارٹی کا پہلا انتخابی معرکہ کلوزڈ کاکس بھی ریاست آئیووا میں ہی ہو رہا ہے جس میں صرف منتخب پارٹی کے ارکان ہی شرکت کرسکیں گے۔ ریاست آئیووا میں ریپبلکنز کے کل وفود کی تعدادتیس ہے جبکہ یہاں پر ڈونلڈٹرمپ اور ٹیڈ کروز کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔