Friday, May 3, 2024

امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی انوکھی انتخابی مہم، ہلیری کے دستخط والے پینٹ سوٹ اور ٹی شرٹ مارکیٹ میں آ گئے

امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی انوکھی انتخابی مہم، ہلیری کے دستخط والے پینٹ سوٹ اور ٹی شرٹ مارکیٹ میں آ گئے
May 27, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عہدہ صدارت کے لیے نامزدگی کی امیدوار سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ مہم کے ذریعے فنڈز بھی اکٹھے ہوں گے اور تشہیر بھی ہو گی۔ امریکی صدارتی امیدوار سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایک مہم شروع کی ہے جس کا نام ہر روز ‘‘پینٹ سوٹ اور ٹی شرٹ پہنو’’ ہے۔ ہلیری کلنٹن نے اپنے حامیوں کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا ہے۔ سرخ رنگ کی ٹی شرٹ تیس ڈالر میں دستیاب ہے جس پر ہلیری کلنٹن کے دستخط کا گرافکس چسپاں ہے۔ اسی طرح ہلیری کے دستخطوں والے اور پسندیدہ سرخ رنگ کے پینٹ سوٹ مارکیٹ میں موجود ہیں۔ ہلیری کی اس مہم کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔