Saturday, May 18, 2024

امریکی صدارتی الیکشن کا جادو‘ دو خلابازوں نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیے

امریکی صدارتی الیکشن کا جادو‘ دو خلابازوں نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیے
November 8, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدارتی الیکشن میں ایک طرف جہاں تمام امریکی ریاستوں میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے وہیں امریکی خلاباز بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور کانٹے دار مقابلے میں اپنا بھرپور حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 17ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے گرد چکر لگاتے دو امریکی خلابازوں نے اپنے اپنے پسندیدہ صدارتی امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کر دیے ہیں۔ خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق امریکی خلاباز شین کمبرو نے عالمی خلائی سٹیشن سے اپنا الیکٹرانک ووٹ کاسٹ کیا۔ shane Kimbrough   اس سے پہلے ایک اور خاتون خلاباز کیٹ روبنز گزشتہ ہفتے زمین پر لوٹنے سے پہلے خلا میں اپنا ووٹ کاسٹ کر کے واپس آئی تھیں۔ خیال رہے کہ 1997ءمیں ایک قانون کی منظوری کے بعد خلابازوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق تفویض کیا گیا تھا۔ مذکورہ دونوں خلاباز ہاﺅسٹن کے رہائشی ہیں جہاں جانسن سپیس سنٹر واقع ہے۔