Monday, May 13, 2024

امریکی صدارتی الیکشن میں فلوریڈا کا معاملہ سپریم کورٹ جانیکا امکان ہے، طلعت رشید

امریکی صدارتی الیکشن میں فلوریڈا کا معاملہ سپریم کورٹ جانیکا امکان ہے، طلعت رشید
October 31, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) رہنماء ریپبلکن پارٹی طلعت رشید کہتے ہیں امریکی صدارتی الیکشن میں فلوریڈا کا معاملہ سپریم کورٹ جانے کا امکان ہے، کیونکہ واضح فتح نہیں ہو گی بہت سخت مقابلہ ہوگا۔ ریپبلکن رہنماء طلعت رشید نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستانیوں کی ملازمتوں کو ٹرمپ نے تحفظ دیا ہے، ٹرمپ نے عمران خان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹرمپ کو اپروچ کرنا چاہئے۔