Saturday, April 20, 2024

امریکی شہریوں کو فضائی سفر کے دوران گلیکسی نوٹ سیون پاس نہ رکھنے کی اپیل

امریکی شہریوں کو فضائی سفر کے دوران گلیکسی نوٹ سیون پاس نہ رکھنے کی اپیل
September 10, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فضائی سفر کے دوران سام سنگ کا نیا سمارٹ موبائل فون گلیکسی نوٹ سیون اپنے ساتھ لانے سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی ہوا بازی کے محکمہ ایف سی اے نے کہا ہے کہ مسافر جہاز پر ساتھ لے جانے والے سامان میں گلیکسی نوٹ سیون اپنے ساتھ نہ رکھیں اور اگر فون ساتھ پاس تو دوران پرواز اسے بند کر کے رکھیں اور چارج کرنے سے گریز کریں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں قینٹاس اور ورجن آسٹریلیا ایئر لائنز نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دوران پرواز فون کے استعمال اور چارجنگ سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ سیون کے بارے یہ فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون کے دوران چارجنگ پھٹنے کی خبروں کے بعد کیا گیا ہے۔ سام سانگ کا موقف ہے کہ فون میں آگ لگنے کی وجہ بیٹری سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں لیکن یہ جاننا مشکل ہے کہ فروخت ہونے والے کون سے موبائل فونوں میں یہ خرابی ہے۔ سام سنگ نے نوٹ سیون خریدنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے فون تبدیل کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں نوٹ سیون سیریز کے 25 لاکھ فون فروخت کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔