Thursday, March 28, 2024

امریکی شہر کینوشا میں پولیس گردی کیخلاف تیسرے روز بھی پُر تشدد مظاہرے

امریکی شہر کینوشا میں پولیس گردی کیخلاف تیسرے روز بھی پُر تشدد مظاہرے
August 26, 2020
 کینوشا (92 نیوز) امریکی شہر کینوشا میں پولیس گردی کیخلاف مسلسل تیسرے روز بھی پُر تشدد مظاہرے کیئے گئے۔ فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے۔ سیاہ فام شہری جیکب بلیک پر پولیس کی فائرنگ کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی نہ تھم سکا۔ رات گئے مظاہرین کی بڑی تعداد کینوشا کورٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئی اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کورٹ ہاؤس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں نے داخلی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا بےدریغ استعمال کیا تو علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس سے جھڑپوں اورفائرنگ میں مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وائٹ ہاوس نے وسکونسن کے گورنر کو مدد کی پیش کش کی ہے جسے انتظامیہ نے رد کر دیا۔ اُدھر احتجاج کی وجہ بننے والے سیاہ فام جیکب بلیک کی زندگی تو بچ گئی ہے لیکن اس کا آدھا جسم مفلوج ہو گیا ہے۔ بلیک کے خاندان نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نسل پرستی کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔