Sunday, September 8, 2024

امریکی شہر نیویارک میں رنگا رنگ فیشن شو سج گیا

امریکی شہر نیویارک میں رنگا رنگ فیشن شو سج گیا
December 12, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی شہر نیویارک میں رنگا رنگ فیشن شو سج گیا۔ شو میں دیدہ زیب لباس زیب تن کیے خوبرو ماڈلز کی ریمپ پر انٹری ہوئی۔ خوبصورت لباس زیب تن کرکے خوبرو حسیناؤں نے قدیم ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے اور حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔ حاضرین بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔