Saturday, May 11, 2024

امریکی شہر منیا پولس میں پولیس کی فائرنگ ، سیاہ فام شہری ہلاک

امریکی شہر منیا پولس میں پولیس کی فائرنگ ، سیاہ فام شہری ہلاک
April 13, 2021

منیا پولس (92 نیوز) امریکی شہر منیا پولس میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر منیا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری ڈونٹ رائٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل مظاہرین نے پولیس کی 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس نے فائرنگ کر کے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا۔ میئر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔