Friday, April 26, 2024

امریکی سیکرٹری خارجہ کی افغان طالبان کے نائب امیر سے ورچوئل ملاقات

امریکی سیکرٹری خارجہ کی افغان طالبان کے نائب امیر سے  ورچوئل ملاقات
August 4, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی افغان طالبان کے نائب امیر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا برادر اخوند سے ورچوئل ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی ملاقات میں امریکی سیکریٹری خارجہ اور ملا برادر نے افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز اور موجودہ صورتحال پرگفتگو کی ، طالبان نے زور دیا کہ انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کیلئے ضروری ہے کہ طالبان کے بقیہ قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت کو طالبان کے 5 ہزار قیدی رہا کرنا تھے اور اب تک 4600 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔