Tuesday, May 21, 2024

امریکی سینیٹرز نے پاکستان، افغانستان کیلئے معاشی پیکیج متعارف کرا دیا

امریکی سینیٹرز نے پاکستان، افغانستان کیلئے معاشی پیکیج متعارف کرا دیا
May 1, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹرز نے پاکستان، افغانستان کیلئے معاشی پیکیج متعارف کرا دیا۔ پیکیج کو تیار کرنے میں امریکا کی دونوں جماعتوں کے نمایاں رہنماؤں نے حصہ لیا۔

پاکستان اور افغانستان کیلئے معاشی پیکیج  ڈیموکریٹ سینیٹر زکرس وین ہولین ، ماریہ کینٹ ویل اور ری پبلکن سینیٹر ٹوڈینگ نے پیش کیا۔ پیکیج منظوری کیلئے سینیٹ  کی امورخارجہ کمیٹی کے سامنے  رکھا گیا۔

پیکیج کے تحت پاک افغان سرحدی علاقوں میں تعمیرنو کے زون کا قیام ہو گا۔ قانون سازی کے بعد ٹیکسٹائل کا سامان بغیر ڈیوٹی امریکا بھجوایا جا سکے گا۔ پیکیج سے افغانستان، پاکستان میں معاشی خوشحالی آئے گی۔