Friday, April 26, 2024

امریکی سینیٹرز نے ٹرمپ کے دفاعی بل کے ویٹو کیخلاف بھرپور ووٹ دیدئیے

امریکی سینیٹرز نے ٹرمپ کے دفاعی بل کے ویٹو کیخلاف بھرپور ووٹ دیدئیے
January 2, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس میں صدرٹرمپ کو آخری دنوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، امریکی سینیٹروں نے ٹرمپ کے دفاعی بل کے ویٹو کےخلاف بھرپور ووٹ دیئے۔

دفاعی بل کے حق میں 81 اور مخالفت میں 13 ووٹ پڑے جو دو تہائی اکثریت سے بھی زیادہ ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کی اکثریت والی سینٹ نے 740 ارب ڈالر کا بل پاس کر دیا۔ قانون سازوں نے ٹرمپ کی صدارت کے دوران پہلی دفعہ ایسا کیا ہے۔