Saturday, September 7, 2024

امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈیز کا ایران ایٹمی معاہدے کی مخالفت کا اعلان، مخالفت کرنیوالے ڈیموکریٹس پارٹی کے دوسرے سینیٹر

امریکی سینیٹر رابرٹ منینڈیز کا ایران ایٹمی معاہدے کی مخالفت کا اعلان، مخالفت کرنیوالے ڈیموکریٹس پارٹی کے دوسرے سینیٹر
August 19, 2015
نیوجرسی (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹر چک شومر کے بعد سینیٹر رابرٹ منینڈیز نے بھی ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی مخالفت کا اعلان سینیٹر رابرٹ منینڈیز نے امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک تقریر کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر ووٹنگ کے دوران اس کی مخالفت کریں گے۔ رابرٹ منینڈیز ڈیموکریک پارٹی کے دوسرے سینیٹر ہیں جو ایٹمی معاہدے کی مخالفت میں سامنے آئے ہیں، اس سے قبل ڈیموکریٹس پارٹی کے سینیٹر چک شومر نے بھی ایران معاہدے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ ایران ایٹمی معاہدے پر امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں سترہ ستمبر کو ووٹنگ ہو گی۔