Saturday, April 20, 2024

امریکی سینیٹ کی سعودی اتحاد کیلئے فوجی امداد میں کمی کی منظوری

امریکی سینیٹ کی سعودی اتحاد کیلئے فوجی امداد میں کمی کی منظوری
November 29, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی سینیٹ نے یمن میں سرگرم سعودی اتحاد کے لیے فوجی امداد  کم کرنے کی منظوری دیدی ،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی ایسا نہ کرنے کی اپیل بھی ان سنی کردی۔ ووٹنگ سے قبل وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ ارکان کو بریفنگ دی تھی ، جس میں دونوں رہنماؤں نے ارکان سے فوجی امداد کم نہ کرنے کی اپیل کی تھی جسے ارکان نے مسترد کردیا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ کے  بند کمرہ اجلاس میں   یمن جنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے  کہا کہ امریکا یمن جنگ سے باہر رہتا تو یہ جنگ کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔ وزرا کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔