Friday, April 26, 2024

امریکی سینیٹ کی بائیڈن انتظامیہ کے 1.9 ٹریلین ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری

امریکی سینیٹ کی بائیڈن انتظامیہ کے 1.9 ٹریلین ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری
March 7, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے بائیڈن انتظامیہ کے 1.9 ٹریلین ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریلیف پیکج کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ارکان نے ووٹ دیا، کسی بھی سینیٹر نے پارٹی لائن سے ہٹ کر ووٹ کاسٹ نہیں کیا، بل میں ترامیم اور بحث کا سلسلہ 24 گھنٹے سے بھی زائد وقت جاری رہا۔

ریلیف پیکیج میں کی گئی ترامیم پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ منگل کو ہو گی، ایوان نمائندگان سے منظوری کی صورت میں بل امریکی صدر کو بھیجا جائے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے دستخط کے بعد کورونا ریلیف پیکیج قانون بن جائے گا۔

صدر جو بائیڈن نے بل کی منظوری پر اظہار تشکر کیا ہے۔۔۔صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے چودہ سو دالر فی کس امداد کی فراہمی رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔