Sunday, September 8, 2024

امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی توثیق کر دی، رچرڈ اولسن کی جگہ خدمات سرانجام دیںگے

امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی توثیق کر دی، رچرڈ اولسن کی جگہ خدمات سرانجام دیںگے
August 8, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ ڈیوڈ ہیل رچرڈ اولسن کی جگہ پاکستان میں سفیر کی خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈیوڈ ہیل امریکی سفارت کار ہیں جن کو پاکستان میں بطور سفیر خدمات انجام دینے کیلئے چنا گیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ڈیوڈ ہیل کا انتخاب کیا تھا جس کی امریکی سینیٹ نے باقاعدہ توثیق کر دی ہے۔ ڈیوڈ ہیل اس سے قبل لبنان اور اردن میں بھی بطور امریکی سفیر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی نمائندہ خصوصی کے فرائض نبھا چکے ہیں۔