Friday, March 29, 2024

امریکی سینیٹ نے پیٹریاٹ ایکٹ میں اصلاحات کی منظوری دیدی، سیکیورٹی اداروں کے امریکی شہریوں کی جاسوسی کے اختیارات محدود

امریکی سینیٹ نے پیٹریاٹ ایکٹ میں اصلاحات کی منظوری دیدی، سیکیورٹی اداروں کے امریکی شہریوں کی جاسوسی کے اختیارات محدود
June 3, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ارکان سینیٹ نے پیٹریاٹ ایکٹ میں اصلاحات کی منظوری دیدی ہے۔ اصلاحاتی بل کے تحت سیکیورٹی اداروں کے امریکی شہریوں کی جاسوسی اور فون کالز ریکارڈ کرنے کے اختیارات کم ہو جائیں گے۔ سینیٹ نے پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے امریکی شہریوں کی ٹیلیفون کالز ریکارڈ کرنے کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں۔ سینٹ نے بل کی بتیس کے مقابلے میں سڑسٹھ ووٹوں سے منظوری دی۔ اب یہ بل صدر اوباما کے دستخطوں سے قانون بن جائیگا۔ امریکی کانگریس نے پچھلے ماہ بل کی منظوری دیدی تھی۔ پیٹریاٹ ایکٹ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کیا گیا تھا۔ سینیٹ میں اس بات پر گرما گرم بحث ہوئی کہ آیا جاسوس ایجنسیوں کی طرف سے امریکیوں کی فون کالز کا ڈیٹا جمع کرنے کا پروگرام جاری رکھا جائے یا اس کی بجائے اس میں اصلاحات کر کے محدود کر دیا جائے۔ اس پروگرام کی سب سے زیادہ مخالفت امریکی صدارتی انتخاب کیلئے گرینڈ اولڈ پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار پال رینڈ نے کی اور انہوں نے بل میں توسیع کی راہ روکے رکھی۔