Sunday, September 8, 2024

امریکی سینیٹ نے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے کیخلاف بل مسترد کر دیا

امریکی سینیٹ نے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے کیخلاف بل مسترد کر دیا
January 21, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ نے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے کے خلاف بل مسترد کر دیا۔ بل کے حق میں پچپن اور مخالفت میں تینتالیس ووٹ آئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے ووٹنگ کی گئی۔ سینیٹ کے پچپن ارکان نے بل کے حق ووٹ میں ڈالے جبکہ پینتالیس ارکان نے مخالفت کی۔ امریکی سینیٹ میں بل کو منظوری کے لیے ساٹھ ووٹ درکار تھے۔ مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر بل کو مسترد کر دیا گیا۔ وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اوباما انتظامیہ نے دس ہزار مہاجرین کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ مہاجرین امریکا میں دو سال تک قیام کر سکیں گے۔ اس معاملے پر بل لانے کی ضرورت نہیں تھی۔