Thursday, April 18, 2024

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کو آئینی قرار دیدیا

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کو آئینی قرار دیدیا
February 10, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کو آئینی قرار دیدیا۔ مٹ رومنی اور بل کیسیڈی سمیت چھ ریپبلکن سینیٹرز نے بھی مواخذے کی حمایت کر دی۔

سابق صدر کے ٹرائل کے حق میں چھپن جبکہ مخالفت میں چالیس سینیٹرز نے ووٹ دیئے۔ چھ ریپبلکن سینیٹرز بشمول مٹ رومنی اور بل کسیڈی نے بھی ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ووٹ دیا۔

ٹرمپ کا دفاع کرنے والے وکلا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں اب کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ اب صدر نہیں رہے۔ امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے وکلا کا مؤقف رد کر دیا ہے۔