Thursday, March 28, 2024

امریکی سینیٹ نے فاسٹ ٹریک ٹریڈ بل کی منظوری دیدی، بل کے حق میں ساٹھ جبکہ مخالفت میں اڑتیس ووٹ ڈالے گئے

امریکی سینیٹ نے فاسٹ ٹریک ٹریڈ بل کی منظوری دیدی، بل کے حق میں ساٹھ جبکہ مخالفت میں اڑتیس ووٹ ڈالے گئے
June 25, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ نے فاسٹ ٹریک ٹریڈ بل کی منظوری دے دی ہے۔ اگلے مرحلے میں بل دستخط کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کو بھجوایا جائے گا۔ امریکی سینیٹ نے ایشیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر باراک اوباما کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹریڈ بل کی منظوری دے دی ہے اور اگلے مرحلے میں بل دستخط کے لیے صدر اوباما کو بھجوا دیا جائے گا۔ بل کے حق میں ساٹھ جبکہ مخالفت میں اڑتیس ووٹ ڈالے گئے۔ کانگریس میں چھے ہفتے اس بل پر جنگ چھڑی رہی اور ٹریڈ بل کو دو بار مسترد بھی کیا گیا۔ ٹریڈ بل کے ذریعے امریکی صدر باراک اوباما کو ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت کا اختیار مل جائے گا اور ان معاہدوں پر کانگریس کے ذریعے تیز عملدرآمد کرایا جائے گا۔