Sunday, September 8, 2024

امریکی سینیٹ نے سات سو ارب ڈالر کے ڈیفنس پالیسی بل کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے سات سو ارب ڈالر کے ڈیفنس پالیسی بل کی منظوری دے دی
September 19, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل کی منظوری دیدی۔  

بل کے حق میں 89 اور مخالفت میں 8 ووٹ پڑے۔ 640 ارب ڈالر نئے ہتھیاروں کی خریداری اور افواج کو ادائیگی کیلئےمختص ہونگے۔

60 ارب ڈالر افغانستان، شا م، عراق جنگوں اور دیگر فوجی مشنز پر صرف ہوں گے۔ 8.5 ارب ڈالر شمالی کوریا کے میزائل سسٹم کے مقابلے کیلئے مختص ہوں گے۔

13 بحری جنگی جہازوں اور 94 فائٹر جیٹس کی خریداری بھی منصوبے میں شامل ہے۔