Friday, May 10, 2024

امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجاتی اور بارڈرسکیورٹی بل پاس کر دیا

امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجاتی اور بارڈرسکیورٹی بل پاس کر دیا
February 15, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجاتی اور بارڈرسکیورٹی بل پاس کردیا ۔ بل میں میکسیکو سر حد پر دیوار کی تعمیر کے فنڈز کا اجرا شامل نہیں ہے۔ ری پبلکن سینیٹر مچ میکونل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ حکومتی اخراجاتی بل پر دستخط کیلئے تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ بل پر دستخط کیساتھ ہی ملک میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کردیں گے۔ ادھر امریکی ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کو ملک میں ایمرجنسی لگانے سے منع کردیا ہے۔ نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تو قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ٹرمپ کانگریس کی اجازت کے بغیر فنڈز   میں ردو بدل کر سکیں گے۔