Friday, April 26, 2024

امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری دے دی
May 18, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری دے دی ۔ وہ یہ منصب سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں جینا ہیسپل کے حق میں اکاون اور مخالفت میں تینتالیس ووٹ پڑے ۔ اکسٹھ سالہ ہیسپل گزشت تینتیس سال سے سی آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں ۔ دو ہزار دو میں وہ تھائی لینڈ میں بطور اسٹیشن چیف تعینات تھیں جہاں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار افراد پر تشدد کیا جاتا تھا۔ جینا ہیسپل نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ بطور سی آئی اے سربراہ "ٹارچر پروگرام"بحال نہیں کریں گی ۔