Thursday, March 28, 2024

امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکل پیش

امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکل پیش
January 26, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکل پیش کر دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کے لیے حامیوں کو اکسانے کا الزام ہے جس پر ان کا مواخذہ کیا جارہا ہے۔ سینیٹ میں فیصلہ ہو گا کہ ڈونلڈٹرمپ کا مواخذہ ہو یا دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے؟

ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کیلیے سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ  میں واحد صدر ہیں جن کا نہ صرف دوسری بار مواخذہ کیا جارہا ہے بلکہ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جن کا مواخذہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی کیا جا رہا ہے۔