Sunday, September 8, 2024

امریکی سینیٹ میں پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنےکی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ میں پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنےکی قرارداد مسترد
March 11, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈٰیسک)امریکی سینیٹ میں پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فروخت روکنےکی قرارداد مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی سینیٹ میں پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے مسترد ہوگئی ہے ۔  اس قرارداد کے حق میں اکہتر جبکہ مخالفت میں چوبیس ووٹ ڈالے گئے۔ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے خلاف قرارداد ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے پیش کی تھی ان کا کہنا تھا کہ وہ  امریکی ٹیکس گزاروں کا پیسہ بیرون ملک امداد کی صورت میں  خرچ کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔