Wednesday, April 24, 2024

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز
January 17, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کا سینیٹ میں باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ امریکی سینیٹ کے پریذیڈنٹ نے ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی صدارت کرنے کیلئے چیف جسٹس جان رابرٹس سے حلف لیا جس کے بعد چیف جسٹس نے تمام سینیٹرز سے کارروائی کے دوران غیر جانبدار رہنے کا حلف لیا۔ سینیٹر ایڈم شِف نے مواخذے کے آرٹیکلز سینیٹ میں پڑھ کر سنائے اور ٹرمپ کو ہفتے کی شام تک الزامات کا جواب دینے کیلئے سمن جاری کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سینیٹ میں ان کا مواخذہ جلد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مواخذہ پرفیکٹ فون کال کرنے پر کیا گیا۔ صدرٹرمپ کےخلاف اختیارات کےغلط استعمال کا الزام ہے۔