Saturday, April 20, 2024

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی جاری

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی جاری
February 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) صدارت چلے جانے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی جاری ہے۔

ڈیمو کریٹس ارکان نےایک بار پھر ٹرمپ کو 6 جنوری کے واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ پراسیکیوشن نے دلائل میں کہا سابق صدر کو مہینوں پہلے حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا۔ فسادیوں نے کھلے عام، ببانگ دہل، فخر سے کانگریس پر چڑھائی کا منصوبہ آن لائن پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ ، ڈیموکریٹس کے مطابق ٹرمپ کے مشیران مانتے ہیں کہ سابق صدر متحرک انداز میں ان ویب سائٹس کو دیکھتے رہے

گزشتہ روز امریکی سینیٹ نے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کو آئینی قرار دیدیا تھا۔ مٹ رومنی اور بل کیسیڈی سمیت چھ ریپبلکن سینیٹرز نے بھی مواخذے کی حمایت کی تھی۔ سابق صدر کے ٹرائل کے حق میں چھپن جبکہ مخالفت میں چالیس سینیٹرز نے ووٹ دیئے تھے ۔ چھ ریپبلکن سینیٹرز بشمول مٹ رومنی اور بل کسیڈی نے بھی ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ووٹ دیا تھا۔

ٹرمپ کا دفاع کرنے والے وکلا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں اب کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ اب صدر نہیں رہے۔ امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے وکلا کا مؤقف رد کر دیا ہے۔