Thursday, May 9, 2024

امریکی سینیٹ میں خلائی فورس کے قیام کا بل بھاری اکثریت سے منظور

امریکی سینیٹ میں خلائی فورس کے قیام کا بل بھاری اکثریت سے منظور
December 18, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی سینیٹ نے خلائی فورس کے قیام کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ۔ بل کی حمایت میں 86 جبکہ مخالفت میں 8 ووٹ ڈالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں  بل  نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے تحت  پیش کیا گیا، جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ بل کے تحت خلائی فورس کے قیام کیلئے 738 بلین ڈالر کی خطیر رقم جاری کی جائے گی۔ حتمی منظوری کیلئے بل امریکی صدر کو ارسال کر دیا گیا ہے، جو پہلے ہی اس پر جلد از جلد دستخط کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی بل کو امریکی کانگریس میں 48 کے مقابلے میں 377 ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا۔