Wednesday, April 24, 2024

امریکی سینیٹ میں ایران ایٹمی معاہدے پر نظرثانی بل بھاری اکثریت سے منظور، امریکی کانگریس میں آئندہ ہفتے ووٹنگ کی توقع

امریکی سینیٹ میں ایران ایٹمی معاہدے پر نظرثانی بل بھاری اکثریت سے منظور، امریکی کانگریس میں آئندہ ہفتے ووٹنگ کی توقع
May 8, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کیلئے بل بھاری اکثریت سے منظور کر کے کانگریس کو بھجوا دیا ہے۔ بل پر سینیٹ میں پندرہ دن بحث کی گئی اور سینیٹ کے اٹھانوے میں سے ستانوے نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک سینیٹر نے مخالفت کی۔ بل کے تحت امریکی سینیٹ نے ایران کے ساتھ عالمی ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے اور اسے بھاری اکثریت میں منظور کر کے کانگریس کو بھجوا دیا ہے جہاں آئندہ ہفتے اس پر ووٹنگ متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگر امریکی کانگریس اس بل کو منظور کر لیتی ہے تو صدر باراک اوباما اس پر دستخط کر کے قانون کا حصہ بنا دیں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے بل پر دستخطوں کے بعد امریکا ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں اٹھا لے گا۔