Sunday, September 8, 2024

امریکی سینٹ کام چیف جنرل لائڈ آسٹن کا جی ایچ کیو کا دورہ !!! یاد گار شہداءپر حاضری، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

امریکی سینٹ کام چیف جنرل لائڈ آسٹن کا جی ایچ کیو کا دورہ !!! یاد گار شہداءپر حاضری، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
August 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام چیف جنرل لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام چیف جنرل لائیڈ آسٹن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹ کام چیف جنرل لائیڈ آسٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سسراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کی جنگ لڑرہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ کام چیف جنرل لائیڈ آسٹن نے یادگار شہداءپر پھول بھی چڑھائے۔