Thursday, April 25, 2024

امریکی سپیس ایکس 9 راکٹ 2منٹ بعد ہی تباہ، خلائی سٹیشن پر خوراک اور دیگر سامان بھیجنے کی تیسری کوشش بھی ناکام

امریکی سپیس ایکس 9 راکٹ 2منٹ بعد ہی تباہ، خلائی سٹیشن پر خوراک اور دیگر سامان بھیجنے کی تیسری کوشش بھی ناکام
June 29, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق فلوریڈا کے کیپ کیناویرل ایئر فورس سٹیشن سے روانگی کے دو منٹ بعد ہی راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا۔ راکٹ سے منسلک شٹل پر کوئی خلاباز سوار نہیں تھا۔ دوسوآٹھ فٹ لمبے راکٹ میں پچیس سو کلوکے قریب سامان لداہواتھا جس میں خوراک، کپڑے ، آلات اور خلا میں کیے جانے والے سائنسی تجربات میں استعمال ہونے والا سامان شامل تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ کی تباہی سے زمین سے چارسوبیس کلومیٹر اوپر موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر تعینات خلابازوں کا کام متاثر نہیں ہوگا کیونکہ ان کے پاس اتنی خوراک اور دیگر ضروری سامان موجود ہے جو ان کی آئندہ چار ماہ کی ضروریات کو پورا کر سکے۔ راکٹ اسپیس ایکس نامی نجی کمپنی کی ملکیت تھا جس کے پاس بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر تعینات امریکی خلا بازوں کے لیے سامان لانے اورلے جانے کا ٹھیکہ ہے۔ اسپیس ایکس کی خلا میں راکٹ بھیجنے کی یہ تیسری کوشش تھی جو ناکام ہوئی۔ اس سے پہلے جنوری اور اپریل میں بھیجا گیا راکٹ بھی سمندر میں گر گیا تھا۔