Tuesday, May 21, 2024

امریکی سپریم کورٹ کی جج رتھ بدر گنسبرگ چل بسیں

امریکی سپریم کورٹ کی جج رتھ بدر گنسبرگ چل بسیں
September 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سپریم کورٹ کی جج رتھ بدر گنسبرگ 87 سال کی عمر میں چل بسیں، وہ لبلبہ کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ حقوق نسواں کی چیمپئن اور امریکی نظام انصاف کی معمر ترین شخصیت جسٹس رتھ بدر گنسبرگ گزشتہ 27 برس سے سپریم کورٹ میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ لبرل نظریات کی حامل گنسبرگ اپنی بگڑتی صحت سے بخوبی آگاہ تھیں، انہوں نے موت سے کچھ عرصہ قبل خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ان کی جگہ ایک کنزرویٹو جج کو لانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ان کی شدید خواہش ہے کہ نومبر کے صدارتی انتخابات جیتنے والا صدر ہی ان کے متبادل کو تعینات کرے۔