Saturday, April 20, 2024

امریکی سپریم کورٹ کا پنسلوینیا حکام کو دیر سے پہنچنے والے ووٹ الگ کرنیکا حکم

امریکی سپریم کورٹ کا پنسلوینیا حکام کو دیر سے پہنچنے والے ووٹ الگ کرنیکا حکم
November 7, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو پہلا قانونی ریلیف مل گیا، امریکی سپریم کورٹ نے پنسلوینیا حکام کو دیر سے پہنچنے والے ووٹ  الگ کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے  فیصلے میں کہا کہ الیکشن کے روز رات 8 بجے کے بعد موصول ہونے والے پوسٹل ووٹوں کو الگ کر دیا جائے اور الگ کیے گئے ووٹوں کو محفوظ جگہ پر رکھا جائے۔ امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ الگ ووٹوں کو گننے کی ضرورت پڑے تو اسے مجموعی گنتی میں شامل نہ کیا جائے۔