Thursday, March 28, 2024

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو میکسیکو بارڈر پر دیوار کی فنڈنگ کی اجازت دے دی

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو میکسیکو بارڈر پر دیوار کی فنڈنگ کی اجازت دے دی
July 27, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو میکسیکو بارڈر پر دیوار کی فنڈنگ کی اجازت دے دی۔ عدالت کا کہنا ہے امریکی صدر ڈھائی ارب ڈالر کے فنڈ کو دیوار بنانے کیلئے خرچ کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فنڈز کے استعمال سے روکنے کا کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کا فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون کے ڈھائی ارب ڈالر کے فنڈز کو جنوبی بارڈر پر دیوار کی تعمیر لے لیے استعمال کر سکے گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ بارڈر سکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کیلئے یہ ایک بڑی فتح ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے  رد عمل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو کانگریس کی جانب سے مسترد کیے گئے فضول اور غیر مؤثر دیوار کی تعمیر کے پروجیکٹ کے لیے فنڈز چرانے کی اجازت دی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور گوئٹے مالا نے ہنڈورس اور ایل سلاواڈور سے گوئٹے مالا میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔