Friday, April 26, 2024

امریکی سپرنٹر جسٹن گیٹلن کی روم گولڈن گالا سو میٹر ریس میں کامیابی، جسٹن گیٹلن نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ پچھتر سکینڈ میں طے کیا

امریکی سپرنٹر جسٹن گیٹلن کی روم گولڈن گالا سو میٹر ریس میں کامیابی، جسٹن گیٹلن نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ پچھتر سکینڈ میں طے کیا
June 5, 2015
روم (ویب ڈیسک) امریکی سپرنٹر جسٹن گیٹلن نے مسلسل تیسری بار روم گولڈن گالا سو میٹر ریس جیت لی ہے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اولمپکس اسٹیڈیم میں ہونے والی سو میٹر کی ریس میں امریکا سے تعلق رکھنے والے سپرنٹر جسٹن گیٹلن سب سے تیز ترین رہے اور انہوں نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ سات پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔ تینتیس سالہ گیٹلن نے دوحا میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کی افتتاحی ریس میں مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ سات چار سکینڈ میں طے کرکے اپنی زندگی کا بہترین سکور قائم کیا اس کے بعد انہیں شدید تنقید سہنا پڑ رہی تھی کیونکہ انہیں ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو بار پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خواتین کی ایک سو دس میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں تین کھلاڑی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے گر گئیں۔ اس طرح امریکا کی شاریکا نیلویس نے بارہ اعشاریہ پانچ دو سکینڈز میں فاصلہ طے کر کے کامیابی سمیٹی۔