Friday, April 19, 2024

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی مزار قائد پر حاضری‘ پھولوں کی چادر چڑھائی

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی مزار قائد پر حاضری‘ پھولوں کی چادر چڑھائی
December 22, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے قونصل جنرل برائن ہیتھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے قونصل جنرل برائن ہیتھ کے ہمراہ کراچی میں مزار قائد پہنچے تو ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ اپنے تاثرات میں ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر حاضری قابل فخر ہے۔ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں۔