Friday, April 19, 2024

امریکی سفارتی مشن نے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر اعلامیہ جاری کردیا

امریکی سفارتی مشن نے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر اعلامیہ جاری کردیا
February 1, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتی مشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتی مشن کے اعلامیے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے 31 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا، شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل دیگر سرکاری حکام سے بھی ملے، افغانستان میں پرامن انداز میں جنگ و جدل کے خاتمے کی امریکی کاوشوں پر گفتگوہوئی۔