Wednesday, May 1, 2024

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت ، دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت ، دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
May 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کرنل جوزف کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عتیق بیگ کے والد  کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مرزا شہزاد اکبر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عدالت حکومت کو امریکی سفارتکار کے لیے کارروائی کا حکم دے۔ شہزاد اکبر نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان ویانا آرٹیکل کی شق بتیس کےتحت امریکی سفارتکار کے استثنی کے خاتمے کی درخواست دے۔ سفارتی استشنی ختم نہ کیے جانے کی صورت میں امریکہ خود کرنل جوزف کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ انسانی جان کا تحفظ مقدم ہے۔ سفارتی استثنی کی حدود و قیود ہیں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔