Saturday, May 11, 2024

امریکی ریاستوں میں کوورنا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج

امریکی ریاستوں میں کوورنا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج
April 20, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کوورنا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا۔ واشنگٹن، کیلی فورنیا سمیت مختلف ریاستوں میں احتجاج کیے گئے۔ امریکا میں لاک ڈاؤن سے تنگ ہزاروں شہریوں نے مسلسل دوسرے روز بھی مظاہرے کیے۔ ریاست واشنگٹن کے شہر اولمپیا میں ڈھائی ہزار افراد نے سٹیٹ کیپیٹل کی عمارت کی جانب ریلی نکالی۔ منتظمین کی جانب سے اپیل کے باوجود ریلی کے شرکا نے سماجی دوریاں اختیار کر رکھی تھیں اور نہ ہی ماسک پہن رکھے تھے۔ شہریوں نے نعرے لگاتے ہوئے واشنگٹن گورنر جے اِنسلی سے فوری لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاست کیلی فورنیا اور ڈینور میں  سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے  اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس سے قبل ریاست ٹیکساس، وسکونسن، منی سوٹا، مشی گن اور ورجینیا میں بھی لاک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے ہوچکے ہیں۔ امریکا میں چھے ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سوا 2 کروڑ افراد نے بے روزگار الاؤنس حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔