Wednesday, May 8, 2024

امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا بے قابو

امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا بے قابو
May 9, 2018
ہونولولو (92 نیوز) ہوائی کے بِگ آئی لینڈ میں واقع کیلوئے آتش فشاں سے پانچ روز بعد بھی لاوے کا اخراج جاری ہے جو اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو نگل رہا۔ لاوے کا پہاڑ آہستہ آہستہ قریبی آبادیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پورے علاقے میں آگ، راکھ اور زہریلی سلفر گیس پھیل چکی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک دو ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے کام جاری ہے۔