Friday, May 3, 2024

امریکی ریاست ہوائی میں کیلوئے کےآتش فشاں سے لاوا اگلنے کا سلسلہ جاری

امریکی ریاست ہوائی میں کیلوئے کےآتش فشاں سے لاوا اگلنے کا سلسلہ جاری
May 11, 2018
ہوائی (92 نیوز) امریکی ریاست ہوائی میں کیلوئے کے آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زیرزمین آتش فشاں کسی بھی لمحے زور دار دھماکے سے پھٹ سکتا ہے جس نے پورے جزیرے کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ہوائی کا بِگ آئی لینڈ جہاں قدرتی آفت پر بنی ہالی ووڈ موویز حقیقت بن گئی ہیں۔ کیلوئے آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا سلسلہ ایک ہفتے بعد مزید شدت اختیار کر گیا۔ سڑکوں پر بننے والی دراڑوں سے زہریلی سلفر گیس نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گرم بہتے لاوے نے ایک سو سولہ ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ زیر زمین آتش فشاں کسی بھی لمحے زور دار دھماکے سے پھٹ سکتا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف تیزاب بلکہ جلتے پتھروں کی بھی بارش ہو گی۔ موجودہ صورتحال نے جزیرے میں موجود ایک پاور پلانٹ کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جہاں سے ایک لاکھ نوے ہزار لٹر آتش گیر مائع ہٹا دیا گیا ہے۔ کیلوئے آتش فشاں آخری بار انیس سو پچیس میں پھٹا تھا لیکن اس میں سے دھویں اور راکھ کا اخراج وقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے۔