Friday, March 29, 2024

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی
November 18, 2018
کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات  سے پھیلنے والی آگ کی تباہ کاریاں ابھی تک جاری ہیں۔ آگ کی لپیٹ میں آکر 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ کیلیفورنیا کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ رہائشی علاقوں سے تو بجھ گئی لیکن لاشوں کی گنتی ابھی تک جاری ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران جھلس کر مرنیوالے افراد کی مزید لاشیں نکال لی گئیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 75 سے بھی تجاوز کر گئی۔ کیلیفورنیا میں لگی آگ سے اب تک ایک لاکھ چھالیس ہزار سے زائد رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے کیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ 3300 ریسکیو اہلکار ابھی تک آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے آگ لگنے کی ذمہ داری محکمہ جنگلات پر عائد کی ہے۔ ادھر لاس اینجلس کاونٹی میں وولسکی کے جنگلات میں لگی آگ بھی تین جانیں نگل گئی۔ 98 ہزار سے زائد رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ 435 عمارتیں بھی تباہ ہوئی۔