Saturday, April 27, 2024

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو
October 12, 2019
 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے لاس اینجلس کے 4700 ایکڑ سے زائد رقبے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ یہ ایک گھنٹے میں 800 ایکڑ کو گھیر رہی ہے۔ اس آگ سمیت رواں سال آگ لگنے کے 275 واقعات ہو چکے ہیں۔ 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے ساڑھے آٹھ ہزار واقعات ہوئے تھے جن میں 100 لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔