Saturday, May 4, 2024

امریکی ریاست کیلیفورنیا برفانی طوفان کی لپیٹ آ گئ

امریکی ریاست کیلیفورنیا برفانی طوفان کی لپیٹ آ گئ
January 18, 2019
 کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا بھی برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی۔ برفباری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ برفانی طوفان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہر چیز جما کر رکھ دی۔ شدید برف باری نے سڑکیں اور ریلوے ٹریکس برف سے ڈھک دیے۔ نواڈا کے پہاڑی علاقے میں 5 فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے اختتام پر موسم شدید خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اختیاطی تدابیر برتنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔