Thursday, March 28, 2024

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو
October 15, 2019
 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں تین مقامات پر بھڑکنے والی آگ تاحال بے قابو ہے۔ بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ نے سب سے زیادہ متاثر لاس اینجلس کی نواحی وادی سین فرنیڈو کو کیا ہے جہاں چوہتر مکانات راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ حکام نے یہاں مقیم ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ سیکڑوں فائر فائٹرز دن رات آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ خشک موسم اور تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔